اوپر
Exness فخر کے ساتھ دنیا کی اوّل نمبر کی فٹ بال ٹیم رئیل میڈرڈ، اور بہترین بقید حیات فٹ بال پلئیر، کرسٹیانو رونالڈو کو اسپانسر کرتا ہے

Exness گروپ کی انتظامیہ

CFD اور عمومی بیرمی مصنوعات میں نقصان کا ایک واضح خطرہ شامل ہوتا ہے اور آپ اپنی تمام سرمایہ کاری کردہ رقم کھو سکتے ہیں۔

Petr Valov

چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر

انجینئرنگ میں ڈگری کے ساتھ، Petr نے ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی برائے کنٹرول سسٹمز اور ریڈیو الیکٹرانکس سے 2008 میں گریجویشن کیا۔ ان کے مطالعہ کے دوران مہارت کے شعبوں میں پروگرامنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلاتی چینلز کے حفاظتی فریمز، اور معلومات کے حفاظتی فریمز شامل تھے۔ ایک مرتبہ اپنی ڈگری حاصل کر لینے کے بعد، اہم منصوبوں کی نگرانی کرتے ہوئے جیسے کہ مالی عملیات کا کنٹرول، انہوں نے اپنے کریئر مالی مشاورت فرم میں شروع کیا۔ Petr آج، Exness گروپ کے CEO ہیں، اور وہ گروپ کے تمام افعال بشمول حکمت عملی کی منصوبہ بندی، نئے ملازمین کی بھرتی، نئی خدمات کا تعارف، اور تمام مراحل میں معیار کے کنٹرول میں ملوث ہیں۔

Chul Lim

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے سربراہ

معیشت میں ایک ڈگری کے ساتھ Chul نے 2001 میں کوریا یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا۔ Exness میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے تمام ایشیا میں مختلف کمپنیوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیموں کی قیادت کی جیسے JingDong، Samsung گروپ، AstraZeneca اور Cisco سسٹمز۔ Chul نے عالمی بازاروں میں کارکردگی، مشمولات اور مہم کی مارکیٹنگ کو بڑھانے کے لئے ذمہ داری لیتے ہوئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے سربراہ کے طور پر 2017 میں Exness میں شمولیت اختیار کی۔ وہ موبائل، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اختراع کی تمام چیزوں میں انتہائی پر جوش رد عمل رکھتے ہیں۔

Vladimir Tatarinov

چیف ٹیکنالوجی آفیسر

Vladimir روس میں نزنی نووگوروڈ یونیورسٹی سے ریڈیو فیزکس میں ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔ Exness میں شامل ہونے سے پہلے، وہ Deutsche بینک، ماسکو کے نائب صدر جہاں انہوں نے اندرونی ترقی اور ترسیل/اجراء کے عمل کے لئے کاروباری عمل کو متحد کیا اور BackupAgent B.V. میں انجینئرنگ کے نائب صدر جہاں وہ تحقیق اور ترقی (R&D) کے عمل کے تمام پہلوؤں اور بازار کے لئے پروڈکٹس کی ترسیل کے لئے ذمہ دار تھے، بہت سے انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ Vladimir نے 2015 میں Exness گروپ میں CTO کے طور پر شمولیت اختیار کی اور کاروباری ضروریات کیلئے تکنیکی حل فراہم کرنے کیلئے تحقیق اور ترقی (R&D) کو منظم کرتے ہیں۔

Maria Fedorova

چیف کسٹمر آفیسر

Maria نے تاریخ میں ایک ڈگری کے ساتھ ٹامسک اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے کچھ ہی عرصہ بعد 2012 میں Exness گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ جلد ہی Exness کے عالمی دفاتر میں تکنیکی معاونت کے عملہ کی تربیت کے لئے ذمہ دار بن گئیں اور کمپنی کے گاہکوں کے تعلقات کے شعبہ کے تحت تمام ٹیموں اور محکموں کو کامیابی سے تیار کیا اور فروغ فراہم کیا۔ آج، وہ Exness کی CCO ہیں اور گروپ کے گاہکوں کے تعلقات کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہیں۔ وہ یقینی بناتی ہیں کہ ہمارے صارفین کی ضروریات ہمیشہ پوری کی جائیں اور Exness کے ساتھ صارف کا تجربہ ہمیشہ سہل اور یکساں نوعیت کا ہو۔

Eric McLean

چیف پیپل آفیسر

Eric چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ برائے افراد کی ترقی (CIPD) کے ایک ساتھی ہیں اور ٹیکنالوجی، ٹیلی کامز، اور مالی خدمات کے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی دلچسپی اور مہارت کے علاقوں میں تنظیم کی ترقی، تبدیلی کے انتظام، نفسیات اور عام کاروبار شامل ہیں۔ Eric نے 2017 میں Exness گروپ میں شمولیت اختیار کی اور ان کا کردار ایک عالمی HR حکمت عملی کی تعمیر اور فراہمی کے ارد گرد ہے جو Exness کو ایک قابل تسلیم شدہ 'پہلی پسند کے ملازم' اور عالمی معیار کے کاروبار ہونے کی سمت میں آگے بڑھا سکے۔ Eric کا خیال ہے کہ، "تمام قیمتوں کی تخلیق کے پیچھے ’قابلیت‘ انجن ہے"، اور اسی لئے، ان کے کردار کو ثقافت، قابلیت اور کارکردگی کا محافظ قرار دیتے ہیں۔

Martin Thorvaldsson

جنرل کونسل

IT اور IP قانون میں مہارت حاصل کرتے ہوئے Martin نے 1997 میں سویڈن کے لنڈ یونیورسٹی میں قانون کے اسکول سے گریجویشن کیا۔ Martin نے آن لائن گیمبلنگ انڈسٹری، اور باس میڈیا AB اور GTECH G2 کے لئے جنرل کونسل کے طور پر کام کیا۔ 2010 اور 2016 کے درمیان، وہ Betsson گروپ میں جنرل کونسل اور مینجمینٹ ٹیم کے رکن تھے، اور Betsson گروپ کی کچھ کپمنیوں میں جبرالٹر آفس کے ڈائریکٹر اور CEO کے طور پر کام کیا۔ Exness میں شامل ہونے سے پہلے، آن لائن گیمنگ اور گیمبلنگ انڈسٹری میں ایک قانونی مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے، Martin نے مختصر طور پر اپنی خود کی کمپنی چلائی۔ 2017 میں، انہوں نے جنرل کونسل کے طور پر Exness گروپ میں شمولیت اختیار کی، اور اسی دوران گروپ کی عالمی توسیع کے قانونی پہلو کو منظم کرتے ہوئے گروپ کے قانونی معاملات کے ذمہ دار رہے۔

George Tsaparillas

جنرل مینیجر

George نے 1999 میں ریاضیات اور 2002 میں مینجمینٹ میں MBA کی ڈگری نیو یارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے حاصل کی۔ 2003 اور 2011 کے درمیان انہوں نے پراپرٹی ڈویلپر Karaolis گروپ لمیٹیڈ کے سیلز ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا، اور 2012 تک انہوں نے DUB انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا۔ George نے 2013 میں Exness (Cy) Ltd میں شمولیت اختیار کی اور آج کمپنی کے جنرل مینیجر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن ہیں، جو موجودہ اور نئی خدمات کے لئے اس کی حکمت عملی کو تشکیل دیتے ہیں اور باقاعدہ بنیاد پر اس بات کی تشخیص کرتے ہیں کہ کمپنی کی پالیسیاں اور طریقہ کار متعلقہ قانون اور ہدایات سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔

David Morris

چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر، Exness (UK) Ltd

پہلی آن لائن اسپریڈ بیٹنگ کمپنی کے بانی رکن رہتے ہوئے، David معیشت اور پبلک پالیسی میں ڈگری رکھتے ہیں اور Exness گروپ میں صنعتی تجربہ کی فراوانی لے کر آتے ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بورڈ کی سطح کے ڈائریکٹر ہیں، اور بشمول CEO، مختلف سینئر مینجمینٹ سطح کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ پچھلی CFD فرموں کے لئے عالمی ٹریڈنگ کو چلاتے ہوئے David کی صنعتی مہارت مختلف قسم کے اثاثوں کے درجات تک اپنی پہنچ رکھتی ہے۔ انھوں نے UK کے لئے CEO کے طور پر مارچ 2016 میں Exness گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

David Moyes

چیف سیلز آفیسر

اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے اور کاروباری انتظامیہ میں وکٹوریہ یونیورسٹی سے ایک ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے پہلے David نے بیچلر آف انجینیئرنگ اور بیچلر آف بزنس دونوں کے ساتھ میلبورن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ وہ بشمول ہانگ لیونگ مینوفیکچرنگ گروپ کے جنرل مینیجر، جہاں وہ عمارت سازی کے مواد گروپ کے اندر ایک اہم حکمت عملی فراہم کنندہ تھے، اور Monier گروپ کے جنرل مینیجر، جہاں وہ تمام بازار، چینل، شراکت دار اور پروڈکٹس کی ترقی کے پروگراموں کی نگرانی کے منتظم تھے، اپنے کیریئر میں مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ David نے 2016 میں CSO کے طور پر Exness Limited میں شمولیت اختیار کی، اور سیلز، پروڈکٹس کی ترقی اور بازار کی تجارتی کاری کے لئے حکمت علی کی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھنے اور ترقی دینے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

host www.exness.eu | env production