اوپر
Exness فخر کے ساتھ دنیا کے اوّل نمبر کے فٹ بال ٹیم رئیل میڈرڈ، اور بہترین بقید حیات فٹ بال پلئیر، کرسٹیانو رونالڈو کو اسپانسر کرتا ہےے

Exness کا FCA لائسنس کا اعلان اور یورپ میں توسیع کرنے کے منصوبے کا اجراء

ستمبر 6, 2016

معروف فاریکس بروکر Exness کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسکی UK اینٹیٹی، Exness Europe Limited کو رجسٹر نمبر 730729 کے تحت فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (FCA) سے انضباطی منظوری موصول ہو گئی ہے۔

اپنے نیے حاصل کردہ FCA لائسنس کے ساتھ، Exness جو کہ بین الاقوامی بروکر ہے اور جسکا اصل کلائنٹ بیس ایشیا، مشرق وسطیٰ کے ممالک، اور افریقہ میں ہے اپنی بین الاقوامی پہنچ کی توسیع کرنے کے لئے یورپ میں تیار ہے۔ David Morris, Exness Europe Limited کے CEO کے مطابق "یہ گروپ کے بین الاقوامی توسیع میں اہم سنگ میل ہے اور Exness کے اعلی ترین بین الاقوامی انضباطی معیارات کے پابند ہونے اور اپنے کلائنٹ کے بہترین مفاد کی حفاظت کرنے کے غیر متزلزل عزم کو مضبوط بناتا ہے"۔ "فاریکس و CFD صنعت میں ریگولیٹرز کی طرف سے اس وقت جانچ پڑتال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے؛ Exness اسے قبول کرتا ہے اور اسے صنعت کی کامیابی اور عمر درازی کی بنیاد کے طور پر دیکھتا ہے۔"

Exness Europe Limited متوقع طور پر 2016 کے آخر تک اپنی کارروائیاں شروع کرنے والا ہے اور Exness کے پہلے سے وسیع کلائنٹ بیس میں اضافہ کرنے، نیے علاقوں میں داخل ہونے اور نیے کلائنٹ کو اپنے عمدہ صارف خدمات، قیمت اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لئے پر امید ہے۔ B2C منصوبوں کے بالکل آگے، Exness Europe Limited B2B مواقع کی تفتیش کر رہا ہے اور ایسے دوسرے کاروباروں کے ساتھ قریب سے کام کر رہا ہے جو Exness کے پہلے درجہ کے ٹیکنالوجی اور سسٹم پر لیوریج کے خواہش مند ہیں۔

نو حاصل شدہ FCA لائسنس کے علاوہ، Exness y CySEC کی طرف سے منظور شدہ اور ریگولٹڈ ہے اور مالی شفافیت اور موثر کلائنٹ تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مالی دستاویزات کی ہدایت (MiFID) کے معیارات کے ساتھ تعمیل کرتا ہے۔ اسکے علاوہ، فاریکس بازار میں شفافیت کی وکالت کرنے والے رہنما کے طور پر، Exness نے مالی کارکردگی پر فریق-ثالث کی طرف سے تصدیق شدہ کارکردگی کے اشارے اور آڈیٹر کی رپورٹیں شائع کیا ہے اور اگے بھی اسے شائع کرنا جاری ہے۔

Exness کا تعارف

Exness گروپ 2008 میں ہم خیال مالیاتی اور آئی ٹی ماہرین کے ایک گروپ کی طرف سے قائم شدہ بین الاقوامی اعزاز یافتہ خوردہ فاریکس بروکر ہے۔ تاجروں کی ضروریات کے گہرے فہم کے ساتھ، یہ جدید فاریکس کمپنی قابل رسائی، مستحکم اور قابل اعتماد بروکریج خدمات فراہم کرتی ہے اور اسے آج کے بازار میں عمدہ نفاذ اور کچھ تنگ ترین سپریڈ فراہم کرنے پر فخر ہے۔ جیسا کہ Deloitte کی طرف سے تصدیق کیا گیا ہے کہ Exness گروپ نے 2015 میں 2.3 ٹریلین USD سے زیادہ کا کاروباری حجم ریکارڈ کیا جس میں جون کے مہینہ میں اسکا نیا ماہانہ ریکارڈ 232 بلین USD کا رہا۔

Loading nanoRep Website Conversion Solution
host www.exness.eu | env production