اوپر
Exness فخر کے ساتھ دنیا کے اوّل نمبر کے فٹ بال ٹیم رئیل میڈرڈ، اور بہترین بقید حیات فٹ بال پلئیر، کرسٹیانو رونالڈو کو اسپانسر کرتا ہےے
CFD اور عمومی بیرمی مصنوعات میں نقصان کا ایک واضح خطرہ شامل ہوتا ہے اور آپ اپنی تمام سرمایہ کاری کردہ رقم کھو سکتے ہیں۔

اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی کا انتخاب کرنا

اکاؤنٹ کرنسی آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں بقایا کی کرنسی ہوتی ہے۔

80 سے زائد کرنسیوں کے اکاؤنٹ کے اختیارات کیپیش کش Exnessکرتا ہے۔

دنیا کے کسی گوشے میں، آپ فنڈز ذخیرہ کرسکتے ہیں اور اپنی منتخبہ کرنسی میں رقم جمع کرسکتے ہیں یا واپس نکال سکتے ہیں۔ اگر آپ کے فنڈز اسی کرنسی میں ہوں جس میں آپ کے زیادہ تر جمع اور واپس نکالنا واقع ہوا ہو، تو آپ ٹریڈنگ اکاؤنٹ بیلینس کو کنٹرول کرنا آسان پائیں گے۔

اکاؤنٹ کی کرنسی کا انتخاب کرتے وقت غور کرنے لائق عوامل

سہولت

کسی مخصوص کرنسی کا انتخاب کرتے وقت پہلی چیز جس پر غور کرنا چاہیئے وہ ہے جمع کرنے اور رقم واپسی کی سہولت۔

مثال کے طور پر، اگر آپ عموماً اپنے اکاؤنٹ کو USD سے بھرتے ہیں، تو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی USD چننا عقلمندی ہوگی۔ اگر آُپ کی جمع کرنسی آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی سے مختلف ہو، تو آپ کے لین دین کی رقم کو موجودہ زر مبادلہ کی شرح پر تبدیل کیا جائے گا۔

سرمایہ کا تحفظ

آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی کے زر مبادلہ کی شرح میں واقع ہونے والی کوئی تبدیلی آپ کے جمع کی رقم کو متاثر کرے گی۔ اپنی منتخبہ کرنسی کی پائیداری پر توجہ دیں۔

فرض کریں آپ یورو (EUR) کا انتخاب اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی کے بطور کرتے ہیں لیکن ایک جمع امریکی ڈالر (USD) میں کرتے ہیں۔ 1300 USD جمع کرانے پر، آپ کے اکاؤنٹ میں 1000 EUR جمع ہوتے ہیں (جب EURUSD کے لیے زر مبادلہ کی شرح 1.30000 ہو)۔ بعد میں کئی منافع کے لین دین کرنے کے بعد، آپ کے اکاؤنٹ کا بقایا 20% بڑھ جاتا ہے یعنی یہ 1200 EUR ہوجاتا ہے۔ تب آپ ایک رقم واپس نکالنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تاہم، اس دوران EURUSD کی زر مبادلہ کی شرح بدل کر 1.20000 ہوجاتی ہے۔ 1200 EUR کو تبدیل کرنے کے بعد، آپ 1200 x 1.20000 = 1440 USD واپس نکال سکتے ہیں۔ آپ نے 1300 USD جمع کرائے تھے اور 1440 USD نکالے۔ اس طرح آپ کا اصل منافع تبادلہ کے بعد 10% سے کچھ ہی زیادہ ہے، نہ کہ ٹریڈنگ سے حاصل کردہ 20%

Loading nanoRep Website Conversion Solution
host www.exness.eu | env production